صدر مملکت آصف علی زرداری کو وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اہم پیغام پہنچا دیا۔
ذرائع کے مطابق لندن میں صدر مملکت کی وزیر داخلہ سے سے ون آن ون بات چیت تقریباً 1 گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے اس دوران صدر آصف زرداری کو اہم پیغام بھی پہنچایا جبکہ صدر نے مختلف قومی معاملات بالخصوص نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی آسٹریا سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لندن میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے، دونوں کی لندن میں قریبی دوستوں اور بعض برطانوی وزرا سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔