وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپوزیشن سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے ارکان نے اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر اور وزیرعظم کی یہ ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز عطا کرنے کی تقریب کے بعد ہوئی۔
صدر اور وزیر اعظم نے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔