• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: ایون فیلڈ کے باہر نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے

لندن میں ایوان فیلڈ کے باہر دو نقاب پوش افراد نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو تحویل میں لے لی، لندن میں نوازشریف کی گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ کا یہ تیسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ایون فیلڈ آمد پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنےکا واقعہ افسوس ناک ہے۔نجی اسکولوں کی حالت زار سے متعلق مریم نواز پہلے ہی کام کر رہی ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس کا نوٹس بھی لے رہا ہے۔

نواز شریف نے اپنی طبیعت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے، اللّٰہ کا شکر ہے۔

قومی خبریں سے مزید