• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔ میں نے گزشتہ سال ایک نجی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا ہے اور اس کے بعد سے شہر کے ایک معروف نجی اسکول میں ٹیچنگ کر رہی ہوں،میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے میرے کیریئر کے حوالے سے موجود آپشنر کے بارے میں بتائیںکیونکہ میڈیکل کی تعلیم کے بعدمیں نے ہاؤس جاب نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہوں،مجھے ٹیچنگ کا شعبہ بہت پسند ہے اور میرے پسندیدہ مضامین انگریزی اور معاشرتی علوم شامل ہیں،میں کونسلنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہوں خصوصاً ، اسکول اور ٹین ایج کونسلنگ اور اس حوالے سے مجھے آپ کا مفید مشورہ چاہئے۔ برائے کرم مجھے یہ بھی بتائیں کہ مجھے آگے کیا پڑھنا چاہئے میں آن لائین ڈگری کرنے کو بھی تیار ہوں اس کے لئے آپ مجھے بتائیں کہ یو کے کی کونسی یونیورسٹی کا مجھے انتخاب کرنا چاہئے۔(سائرہ ناصر)
ج۔اگر آپ کونسلنگ میں ہی اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں تو مجھے ڈر ہے کہ یو کے میں ڈسٹنس لرننگ کورسسز کونسلنگ میں دستیاب نہیں ہیں،اُس کے لئے طالبعلم کم آن کیمپس ہونا ضروری ہے۔ میں نہیں جانتا کہ آپ پاکستان کے کس شہر سے تعلق رکھتی ہیں لیکن اگر آپ کا تعلق اسلام آباد سے ہے تو آپ ماسٹرز ان کونسلنگ کے لئے نسٹ میں اپلائی کر سکتی ہیں مزید تفصیلات کے لئے آپ یونیورسٹی وزٹ کر لیں با اُن کو کال کر لیں۔
س۔میں نے ٹیلی وژن پر آپ کا انٹرویو دیکھا،میں ایک ڈاکٹر ہوںاور میں نے اپنا ایم بی بی ایس کیا ہے ،میرا ایک سال کا تجربہ بطور میڈیکل آفیسر اور تقریباً دو سال کا کلینیکل پیتھالوجی کا ہے۔میں اپنی مزید تعلیم آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں مکمل کرنا چاہتا ہوںیا کسی ایسے ملک کا مجھے بتائیں جہاں مجھے اسکالرشپ مل سکے؟ (اکرم علی، ناروال)
ج۔مجھے آپ کی مدد کرنے میں بہت خوشی محسوس ہو گی لیکن میں آپ کو پہلے سے ہی خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ ایک مکمل اسکالرشپ حاصل کرنے کے آپ کے پاس بہت کم مواقع ہیں اور آسٹریلیا میں ماسٹرز یا دو سال کی ریسرچ ڈگری کے لئے آپ کو تقریباََ 1.5سے 2.0ملین کی رقم درکار ہوگی، اس کے علاورآپ کو IELTS کرنا ہو گا جس کے چاروں بینڈ میں 6.5چاہئے ہو گا۔
س۔میری بیٹی نے ڈبل میتھس اور فزکس میں بی ایس سی پنجاب یونیورسٹی سے کیا ہے اُس نے تقریباَ 51%نمبر حاصل کئے ہیں،میں آپ سے یہ جاننا چاہتی ہوں کہ ماسٹرز کے لئے میری بیٹی جیوگرافک انفارمیشن سسٹم، کمپیوٹیشنل فزکس یا کمپوٹر سائنس میں سے کس ڈگری کا انتخاب کرے؟ (ریحانہ علی،لاہور)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ کے لئے پہلا آپشن کمپیوٹر سائنس اور دوسرا کمپیوٹیشنل فزکس ہونا چاہئے،ان دونوں مضامین کی پاکستان اور بیرون ملک بہت مانگ ہے۔
س۔سر میرا بیٹا پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی سے انڈسٹریل اینڈ مینو فیکچرنگ ڈپارٹمنٹ میں تعلیم حاصل کر رہا ہے،وہ ابھی بی ایس کے پہلے سمسٹر میں ہے لیکن اُس کی اپنی دلچسپی مکینیکل انجینئرنگ پڑھنے کی ہے، برائے مہربانی بتائیں کے ان میں سے کس ٹیکنالوجی کی مانگ مارکیٹ میں زیادہ ہے؟(سرمد حسین،کراچی)
ج۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ جس ڈگری کا انتخاب آپ کے بیٹے نے کیا ہے وہ انجینئرنگ کی مقبول اور بہترین شاخ ہے چونکہ وہ ابھی اپنے پہلے سمسٹر میں ہے تو اسپیشلائزیشن کا ابھی سے انتخاب کرنا فائدہ مند نہیں ہو گا،میں یہ چاہوں گا کہ ابھی یہ اپنی موجودہ ڈگری مکمل کرے اور اسپیشلائزیشن کا انتخاب ایم ایس میں کرے۔
تازہ ترین