• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudiarab Donate 70 Million For Refugees
شاہدنعیم...سعودی عرب نے مہاجرین کے لیے مزید ساڑھے سات کروڑ ڈالرز امداد دینے کا اعلانکیا ہے۔یہ امدادی رقم بین الاقوامی تنظیموں کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔

سعودی ولی عہد، وزیر داخلہ اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن نائف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں اضافی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے مطابق انسانی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں کے اجتماع میں بتایا کہ سعودی عرب نے گزشتہ چار عشروں کے دوران انسانی امداد کی مد میں 139 ارب ڈالرز دیئے ہیں۔

شہزاد نائف نے کہاکہ سعودی عرب میں تقریباً 25 لاکھ شامی شہری مقیم ہیں۔ ان کے ساتھ مہاجروں جیسا سلوک نہیں کیا جا رہا ہے اور نہ انہیں مہاجر کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے بلکہ سعودی عرب نے ان کے وقار کا تحفظ کیا ہے اور انہیں نقل وحرکت کی مکمل آزادی دی ہوئی ہے۔

ان کا یہ کہنا بھی تھا کہ سعودی عرب میں رہنے کے خواہاں ہزاروں شامیوں کو اقامتی اجازت نامے دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے شامی مہاجرین کے حوالے سے مزید بتایا کہ سعودی عرب نے انہیں لیبر مارکیٹ تک رسائی دی ہے اور انہیں صحت اور تعلیم کی سہولتیں مفت مہیا کی جارہی ہیں۔ ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد شامی بچے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان خدمات کے علاوہ سعودی عرب ہمسایہ ممالک میں مقیم لاکھوں شامی مہاجرین کے لیے بھی امداد مہیا کررہا ہے۔
تازہ ترین