• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل کا25.8 ارب روپے کے بعد از محصول منافع کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایچ بی ایل نے سال 2016 کے پہلے 9 ماہ کے مالیاتی نتائج میں فی حصص  آمدن 17.47 روپے کے ساتھ 25.8 ارب روپے کا بعد از محصول منافع کا اعلان کیا ہے۔ ان نتائج کے ساتھ بینک نے تیسری سہ ماہی کے لئے 3.5 روپے فی حصص (35 فیصد) دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ایچ بی ایل کی بیلنس شیٹ دسمبر 2015 کے مقابلے میں 7 فیصد اضافے سے 2.4 کھرب روپے ہوگئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سیونگ اکاؤنٹ  کے مقامی ڈپازٹس میں 9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 30 ستمبر تک کرنٹ اکاؤنٹ سیونگ اکاؤنٹ مکس میں 89 فیصد بہتری آئی۔مقامی ڈیپازٹس مکس میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا اور اب 35.6 فیصد ڈیپازٹس کرنٹ اکاؤنٹس پر مبنی ہیں۔ سال 2016 کے ابتدائی 9 ماہ میں اوسط کرنٹ اکاؤنٹس میں سال 2015 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت ایچ بی ایل مقامی ڈیپازٹس کی لاگت میں کمی لانے کے قابل ہوا۔ تمام شعبہ جات میں اوسط مقامی قرضوں کے اضافے کے ساتھ بینک کی خالص مارک آپ آمدن سال 2016 کے پہلے 9 ماہ میں 7 فیصد اضافے سے 62.2 ارب روپے ہوگئی ہے۔  
تازہ ترین