• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر96 کروڑ90 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 24 ارب 46 کروڑ 14 لاکھ ڈالر سے تجاویز کرکے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے سکوک بانڈز کے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہو گئے ہیں۔ جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب 40 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر4 ارب 99 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔
تازہ ترین