• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہ یار : پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،15افراد گرفتار

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) پولیس اور اے ڈی آر سی  نے مشترکہ طور پور کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری کے لئے مرغوں کی لڑائی پر کھلے جانے والے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا مگر پولیس کو مطلوب شخص نہ مل سکے تو پولیس نے وہاں موجود 15سے زائد افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے ہزاروں روپے ضبط کر کے بی سیکشن تھانے منتقل کر دیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کارروائی کے دوران پولیس نے کئی اہم شخصیات کو بھی حراست میں لیا جس کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ افراد کو چھڑانے کے لئے پولیس افسران کو ضلع ٹنڈوالہ یار کی اہم اور با اثر شخصیات نے فون کئے کہ جلد از جلد تمام افراد کو چھوڑا جائے جس پر پولیس دباؤ داشت نہ کر سکی اور حراست میں لئے جانے والے افراد کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا۔
تازہ ترین