• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکوٹ: اینٹی کرپشن کی کارروائی ،تعلقہ کونسل سے ریکارڈ طلب

عمرکوٹ(نامہ نگار) کئی برسوں سے تعلقہ کونسل چھاچھرو کے سابق چیئرمین ،سابق ٹی ایم او اور عملے سمیت نیشنل بینک چھاچھرو کے سابقہ منیجر اور بینک کے اکاؤنٹ کلرک کی ملی بھگت سے ترقیاتی کاموں کے اخراجات کے لئے 40 کروڑ روپے کے جعلی بل پاس کرا کر خورد برد کر لئے گئے۔ چھاچھرو کے شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ہے اور تعلقہ کونسل سے ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ طلب کر لیا ہے تعلقہ کونسل انتظامیہ نے ریکارڈ غائب کر دیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے بینک سے ترقیاتی کاموں کے لئے پاس ہونے والے چیکوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین