سکھر (بیورو رپورٹ) تھرمل کالونی کا رہائشی گردوں کے مرض میں مبتلا شخص علی خان شیخ علاج میں امداد کے لئے پریس کلب پہنچ گیا، مذکورہ شخص نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ سے وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہے ، بہت علاج کراچکا ہوں لیکن اب غربت کے باعث مزید علاج نہیں کرا سکتا۔حکومت اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ میرا علاج کرایا جائے تاکہ میری زندگی بچ سکے۔