• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، غیرقانونی کنکشنز اور نادہندگان کے خلاف آپریشن

شکارپور(نامہ نگار) گڑھی یاسین کے علاقےمدیجی میں سیپکو کے لا ئن سپرنٹنڈنٹ بابر بھٹو کی سربراہی میں شہر کے مختلف محلوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیپکو عملےنے200سے زائد غیر قانونی کنکشنز منقطع کرکے تاروں کو جلادیا۔ دوسری جانب بقایاجات کی عدم ادا ئیگی پر مختلف محلوں سے پانچ ٹرانسفارمرز ا تا رکران کی علاقوں کی بجلی بند کردی گئی۔
تازہ ترین