• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے،خرم بدر

ٹھل(نامہ نگار) پاکستان میں قانون ساز ادارے صحافیوں کے حقوق کو نظر میں رکھتے ہوئے بین الاقوامی  قوانین کے تحت ملک کے اندر صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کریں  یہ بات سینٹر فار پیس اینڈ ڈولپمنٹ انیشیٹو (سی پی ڈی آئی)کے زیر اہتمام صحافیوں کے جسمانی تحفظ کیلئے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ  سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد سے آئے ہوئے خرم بدر عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتے ہیں جس کیلئے  بڑے احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اٹھارہ ہزار سے زائد صحافی کام کر رہے ہیں۔ پندرہ برس کے دوران  ایک سو سے زائد صحافی قتل کئے جا چکے ہیں جس کے باعث احتیاطی تدابیر کو اپنانا بہت ضروری ہے۔ ورکشاپ سے سینٹر فار پیس اینڈ ڈولپمنٹ انیشیٹو کے صوبائی کوآرڈینیٹر توفیق احمد وسان،ضلعی کوآر ڈینیٹر عامر علی چنہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ورکشاپ میں جیکب آباد اور ٹھل کے صحافیوں ،حاکم علی ایری، سید آفتاب علی شاہ، عبدالرحمان آفریدی اور دیگر نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے آخر میں تربیت مکمل کرنے والے صحافیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین