• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،غلام سرور

پڈعیدن (نامہ نگار) آئی جی موٹر پولیس ،موٹر وے پولیس کے ڈی آئی جی ولی اللہ دل کی ہدایات پر موٹر وے پولیس نوشہروفیروز ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی ہالانی میں روڈ سیفٹی واک اورہائی اسکول میں سیمینار منعقد کیا گیا۔روڈ سیفٹی واک اور سیمینار میں نوشہروفیروز کے ای ڈی او تعلیم نثار احمد میمن، پرنسپل، اساتذہ،طلبا وطالبات اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار اور واک سے خطاب کرتے ہوئے کنڈیارو موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی شفاعت حسین جعفری،موٹروے پولیس کے ایڈمن آفیسر عبدالرشید سہتو  نے کہا موجودہ دور میں ہم جس طرح ترقی کے علم کے لحاظ سے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اسی طرح ہم سب پر فرض ہے کہ ہم ضقانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس پر عمل یقینی بنائیں اوراچھے باشعور فرد ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس کے جوان دن رات اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے قومی شاہراہوں پر اپنی اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیونگ کے دوران روڈ سیفٹی پر عمل کرکے اپنی اور گاڑیوں میں سوار دیگر مسافروں کی قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں۔ایڈمن آفیسر عبدالرشید سہتو نے کہاکہ موٹر سائیکل پر ہیلمنٹ کے استعمال سے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی قیمتی جان کا تحفظ کرسکتے ہیں۔روڈ سیفٹی پر عمل نہ ہونے سے آئے روز حاثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ڈرائیورز،ٹرانسپورٹرز ،موٹر سائیکل سواروں کو چاہئے کہ وہ روڈ سیفٹی پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی قیمتی جانوں کو بچائیں۔اس موقع پر روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلیٹ اور گفٹ پیک تقسیم کئے گئے۔ 
تازہ ترین