• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈومحمدخان، واٹرسپلائی و سیوریج کی بجلی منقطع ہونے سے شہری علاقوں میں پانی کا بحران

ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخان کی واٹر سپلائی اسکیموں اور ڈرینج سسٹم کی بجلی منقطع کرنے سے شہری علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہونے کے خلاف منتخب نمائندوں اور شہریوں کی جانب سے ٹی ایم اے سے حیسکو گرڈ اسٹیشن تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ٹی ایم اے کے چیئرمین سید شاہنواز شاہ بخاری کررہے تھے۔ مظاہرین نے حیدرآباد بدین روڑ  پر دھرنا دیکرروڈ بلاک کردا اور حیسکو انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی تفصیلات کے مطابق   ٹنڈومحمدخان کے شہری علاقوں مشترکہ کالونی،شوکت کالونی،تالپور کالونی،پاکستانی چوک،چاندنی چوک سمیت دیگر علاقوں میں  حیسکو کی جانب سے بجلی کاٹنے کے باعث گزشتہ تین روز سے پانی کی شدید قلت ہونے کے خلاف منتخب نمائندوں اور شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور گرڈ اسٹیشن چوک پر احتجاجی دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا جس کے باعث آنے جانے والی تمام ٹریفک بلاک ہوگئی۔ مظاہرین کچرے سے بھری ایک ٹرالی بھی ساتھ لائے تھے اور اسے حیسکو ڈویژن کے مین گیٹ پر ڈالنے کی دھمکی بھی دی۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کے چیئرمین شاہنواز شاہ بخاری نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمدخا ن کے ڈرینج سسٹم اور واٹرسپلائی کی بجلی کاٹ کر حیسکو نے شہریوں کا پانی بندکردیا ہے اورحیسکو کی جانب سے ٹی ایم اے پر نوکروڑ روپے بقایاجات نکالے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پولز ہماری حدود میں لگے ہوئے ہیں اور 30 برس سے ان کی مد میں حیسکو کی جانب سے کوئی ٹیکس نہیں دیا گیا حساب کیا جائے تو ہم نہیں  بلکہ حیسکو والے ہمارے نادہند ہونگے۔ ہم 5لاکھ روپے کی قسط دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری بجلی بحال نہیں کی گی توہڑتال کی جائے گی اور حیسکو کے افسران کو دفتر میں نہیں بیٹھنے دیا جائے گا۔ جس کی ذمہ داری حیسکو انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ بعدازں ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان آغا عبدالرحیم کی مظاہرین کو یقین دہانی پر احتجاج ختم ہوا۔ 
تازہ ترین