• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی /حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر/بیورو رپورٹ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے سال اول اور سال دوئم وباہم (اوورسیز) سالانہ امتحانات برائے 2014-15 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی اے سال اول کے امتحانات میں 93طلبہ شریک ہوئے،76طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 17طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 81.72فیصد رہا۔بی اے سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 72طلبہ شریک ہوئے،23 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 15طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 52.78فیصد رہا۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال دوئم سالا امتحانات برائے 2015 ء اور بی ایس ان فزیوتھراپی فرسٹ ایئر سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کااعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق بی اے ایل ایل بی آنرز کے امتحانات میں 17طلبہ شریک ہوئے،15طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا۔ ٭جامعہ سندھ جام شورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ/ ایم ایڈ ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام سالانہ امتحانات 2015ءاور ایم اے (پریویس و فائنل) انگلش‘ سندھی‘ اکنامکس اور اسلامک کلچر ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام سالانہ امتحانات 2016ءکے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق امتحانی فارم 21 اکتوبر سے 22نومبر تک حاصل کرکے 24نومبر تک ڈسٹنس ایجوکیشن شعبے کے چیئرمین ایلسا قاضی کیمپس (اولڈ کیمپس) حیدرآباد میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں کو امتحانی سلپ 15دسمبر تک جاری کی جائیں گی جبکہ امتحانات 21دسمبر 2016ءکو ہونگے۔٭ جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سمسٹر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سے ملحقہ سرکاری و غیر سرکاری کالجز/انسٹیٹیوٹس میں 2سالہ اے ڈی ای پروگرام پارٹ اول اور دوئم‘ چار سالہ بی ایڈ (آنرز) پروگرام‘ ایک سالہ بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگرامز (صرف فیلوئر امیدوار)‘ 5سالہ ایل ایل بی (آنرز) پروگرام پارٹ اول‘ دوئم‘ سوئم‘ چہارم اور پنجم‘ بی سی ایس پارٹ اول‘ دوئم اور سوئم کے سیکنڈ سمسٹر 2016ءکے امتحانات جلد لیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں امتحانی فارم 21 اکتوبر سے 4نومبر 2016ءتک بغیر لیٹ فی کے جبکہ 7نومبر سے 9نومبر تک 5000روپے لیٹ فیس کے ساتھ جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین