• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے تحت علم کیمیا پر تحقیقی ورکشاپ

خیرپور(بیورو رپورٹ ) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں علم کیمیا پر تحقیقی ورکشاپ منعقد ہوا جس کا افتتاح یونیورسٹی کے پرووائیس چانسلر ڈاکٹر نور احمد شیخ نے کیا جبکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسرحافظ محمد شاہد اور خیرپور یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز ڈاکٹر بدر الدین قریشی مہمانان خصوصی تھے ورکشاپ میں بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے علم کیمیا پر تحقیقی کام مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ڈاکٹر نو ر احمد شیخ نے اپنے خطاب میں کہاکہ کی بین الاقوامی سطح پر اہمیت ہے جس پر جدید ترین طرز کی تحقیق کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سائنس کی ترقی کے باعث آج کی دنیا عروج پر پہنچ چکی ہے علم کیمیا حیاتیاتی سائنس کا علم ہے جس کو مزید پروان چڑھانے کے لیے جدید ترین تحقیق کے طریقے اختیار کرنا ہو ں گے ورکشاپ سے حافظ محمد شاہد  اورڈاکٹر بدرالدین میمن کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر تجنیس پیرزادہ ، ڈاکٹر نثار احمد کانہر،ڈاکٹر محمد حسن خاصخیلی ،ڈاکٹر غلام عباس شر،ڈاکٹر شفیق احمد آرائیں ،ڈاکٹر مشتاق جکھرانی، ڈاکٹر غلام قادر شر،ڈاکٹر واحد بخش جتوئی،ڈاکٹر فتح  محمدسومرو،ڈاکٹر خالدہ مہر،ڈاکٹر عبدالمنان شیخ ،ڈاکٹر شمروز سہتو اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین