• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا خان یونیورسٹی اور اوکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے پرنسپلز کانفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ اور اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) نے کراچی میں مشترکہ طور پر دوسری ʼپرنسپلز کانفرنسʼ کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا مقصد درس و تدریس کے میدان میں قائدین کو منظم تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور مقامی اور بین الاقوامی تناظر میں اسکولوں کی ترقی کے حوالے سے  بصیرت حاصل کرنا تھا۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرین تعلیم نے شرکت کی اور اسکولوں کے نظام کو بہتر بنانے اور مشکلات سے نبردآزما ہونے کی تدابیر کے حوالے سے مباحث کیے تاکہ ملک بھر میں درس وتدریس کی بہتری کے لیے حکمت عملی وضع کی جا سکے۔کانفرنس میں شریک ماہرین تعلیم نے پاکستان کے موجودہ تعلیمی مسائل کے حوالے سے بات کی۔ پرنسپلز کے لیے یہ کانفرنس ایک ایسے پلیٹ فارم کی مانند ہے جہاں وہ ہم عصر اساتذہ اور صدرو مدرس کے ساتھ روابط کو فروغ دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین