آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
ممبئی(جنگ ڈیسک) بولی وڈ فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز پاکستانی اداکار فواد خان کی وجہ سے بھارت میں تنازعہ کا شکارہے،دھرما پروڈکشنز کے سی ای او اپوروا مہتا اور مکیش بھٹ نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی ہے کہ وہ فلم کی پرامن ریلیز کیلئے مسئلہ کا حل نکالیں،جو 28اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ وزیرداخلہ سے ملاقات کے بعد مکیش بھٹ نے میڈیا کو بتایا کہ راج ناتھ سنگھ نے فلم کی حمایت میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور وہ دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ذاتی طور ملاقاتیں کریں گے تاکہ فلم کی بآسانی ریلیز ممکن ہوسکے۔ مکیش بھٹ نے ایک مقبول روزنامے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کاروبار کرنے کے قانونی حق کی بات کررہے ہیں جو ہر بھارتی شہری کا بنیادی حق ہے۔ فلم عالمی انیٹرٹینمنٹ ہے۔ کوئی وجہ نہیں کہ ایک بھارتی دوسرے بھارتی سے لڑے اوراس سے پاکستانی خود کو فاتح محسوس کریں ،ہمیں ایک ساتھ ہونا چاہئے۔اڑی کے واقعے پر اپنے غم و غصہ کے اظہار کے دیگر طریقے بھی ہیں، میں بھی اس پر پریشان ہوں۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اپنے ساتھی بھارتی کو قتل کردوں،زیادہ اہم یہ کہ دیوالی پورے خاندان کیلئے ایک تہوار ہے اور فلم خاندان کے لئے ایک رومانٹک انٹرٹینمٹ ہے اور ذہن میں تہوار کا جذبہ پیدا کرنے کی

x
Advertisement

ضرورت ہے۔ہم کیوں اپنے لوگوں کے تہوار کی خوشیاں برباد کریں۔ لوگوں کو اچھی فلم دیکھ کر دیوالی منانے دیں، جو انہیں خوش ہونے میں مدد دے گی۔فلم اے دل ہے مشکل کرن جوہر نے لکھی،ڈائریکٹ اور پروڈیوس بھی کی ہے، فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریا رائے بچن نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں