• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائے والا ارشد کو امریکی سفارت خانے کیجانب سے کام کی پیشکش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپنی نیلی آنکھوں اور گوری رنگت کے باعث سوشل میڈیا پر مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والااسلام آبادکے چائے والے ارشاد کو دنیا بھر سے پیشکشیں موصول ہونا شرع ہوگئیں ہیں۔چائے والااب فیشن والا بن چکا ہے اور روز بروز انکی مقبولیت میں اضافہ کے پیش نظرروزانہ انکے نمبر پر فون کالز کا تانتا بندھنا شروع ہوگیا ہےجس کے باعث اس نے ایک منیجر اور ایڈوائیزربھی رکھ لیا جو تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔ارشاد چائے والے کے منیجر ملک فہیم نے بتایا ہےارشاد کو برطانیہ سمیت دنیا بھر سے مختلف برانڈز نے اپنے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی انکے ساتھ کام کی پیشکش کی ہے،تاہم فی الحال کسی بھی ادارے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔ارشاد چائے والا ایک ادارے کے ساتھ میٹنگ کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں کراچی بھی آئے گا۔
تازہ ترین