• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا بھارت میں پیرس بروسنن کے پان مصالحہ اشتہار پر پابندی عائد

ممبئی (ایجنسیاں) بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگائی جانے کے بعد اب ہولی وڈ اداکار پیرس بروسنن کے پان مصالحہ کے اشتہارات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ ان کا غیر قانونی ہونا ہے۔ڈی این اے انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈین سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے چیف پہلاج نہلوانی نے ہولی وڈ فلم سیریز جیمز بانڈ سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار کے پان مصالحہ کے اشتہارات پر بغیر دیکھے ہی پابندی لگادی۔پہلاج نہلوانی کا کہنا تھا کہ میں نے یہ اشتہارات تو نہیں دیکھے لیکن اس بات پر یقین کرنا بے حد مشکل ہے کہ پیرس بروسنن اس قسم کے اشتہارات میں کام کریں گے، پیسہ شاید ہی کوئی اہمیت رکھتا ہے جب آپ لوگوں کو موت بیچ رہے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اشتہار کو اجازت دینے کا کوئی سوال نہیں ہے کیونکہ تمباکو اور شراب کے تمام اشتہارات پر غیر مشروط پابندی عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی آئین کے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ میں تمباکو اور شراب کے اشتہارات کو ملک میں غیر قانونی قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔پہلاج نہلانی کے مطابق وہ اس اشتہار پر سے پابندی کسی صورت نہیں ہٹائیں گے، شراب بیچنے کے کئی اشتہارات میں شاہ رخ خان اور سیف علی خان جیسے اداکار موجود ہوتے ہیں لیکن یہ غیر قانونی ہیں، آپ کسی پروڈکٹ کو بیچنے کیلئے اس کے ساتھ ایک بڑے اداکار کا نام نہیں جوڑ سکتے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں ایک بار پھر کہتا ہوں، تمام پان مصالحہ کے اشتہارات پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے، تو پیرس بروسنن اس قسم کا اشتہار کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ پیرس بوسنن ایک ویڈیو میں جند روز قبل انڈین ʼپان بہارʼ کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ʼکلاس اسٹائل سے کبھی باہر نہیں جاتی۔
تازہ ترین