• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑی کے بس میں سگریٹ پینے کی سزا پوری پاکستان ٹیم کو ملی

بنکاک، تھائی لینڈ (نمائندہ خصوصی) کنگزکپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کوٹیم بس سگریٹ پینے پر تمام کھلاڑیوں کو ڈرائیور نے وین سے اتار دیا اور کوشش کے باوجود کھلاڑیوں کو ہوٹل لیجانے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں قومی مینز ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد جب ٹیم کے کھلاڑی ایرینا سے واپس جانے کیلئے بس میں بیٹھ رہے تھے تو قومی ٹیم کے ایک کھلاڑی سگریٹ پیتے ہوئے وین میں سوار ہوئے، ڈرائیور نے انتہائی ناگواری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو وین سے اتار دیا، وین میں بھارتی ٹیم کے آفیشلز بھی شامل تھے۔ ڈرائیور سے کئی لوگوں نے درخواست کی کہ غلطی ہوگئی ہے ، معافی دیکر گاڑی چلا لو لیکن ڈرائیور نے تمام لوگوں کو لیجانے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سرعام عوامی مراکز پر سگریٹ پینے پر دو ہزار بھات(تقریباً ساڑھے چھ ہزارروپے پاکستانی) جرمانہ کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین