• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا عالمی رینکنگ:ارجنٹائن کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

زیورخ (اے پی پی) فٹ بال کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں ارجنٹائن کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، عالمی چیمپئن جرمنی اور برازیل کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر واپس آ گئیں، سابق ورلڈ چیمپئن اسپین کی ٹیم ایک درجہ ترقی پا کر ٹاپ ٹین اور ہالینڈ کی ٹیم ٹاپ ٹوئنٹی میں واپس آ گئیں۔ جمہوریہ چیک اور شمالی آئرلینڈ کے خلاف فتوحات نے جرمنی کو ایک درجہ ترقی دے کر دوبارہ دوسرے نمبر پر پہنچا دیا، برازیل کی بھی ایک درجے بہتری ہوئی ہے،چلی چھٹے نمبر پر برقرار ہے، فرانس ایک درجے بہتری پا کر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی، پرتگال ایک درجے گر کر آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ایران 10 درجے چھلانگ لگا کر 27ویں نمبر پر آ گیا۔پاکستان کا 197 واں نمبر ہے۔
تازہ ترین