• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ سیمی فائنل کے آخری لمحات ٹوائلٹ میں گذارے، میک کولم

کرائسٹ چرچ ( جنگ نیوز) ان دونوں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کے سابق کپتانوں کی جانب سے انکشافات کا سیزن چل رہا ہے۔ مائیکل کلارک نے تازہ انٹرویو میں اپنی پرانی ٹیم کے حوالے سے کافی چشم کشا حقائق بیان کرکے تنقید سمیٹی، اس سلسلے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم نے آگے بڑھایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں وہ بے حد نروس تھے۔ اپنی آنے والی کتاب میں انہوں تحریر کیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف یادگار میچ کے اختتامی لمحات میں وہ ڈریسنگ روم میں نہیں بلکہ ٹوائلٹ میں سگریٹ پی رہے تھے۔ میک کولم رقم طراز ہیں کہ یہ ان کا معمول رہا ہے، وہ میچ کے دوران اس طرح کے مواقع پر ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر بے چین ہونے کے بجائے ٹوائلٹ کا ہی رخ کیا کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ سیمی فائنل میں کیویز کو فتح کیلیے آخری دو گیندوں پر پانچ رنز درکار تھے، گرانٹ ایلیٹ نے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو چھکا کر ٹیم کو ناقابل فراموش فتح دلائی تھی۔
تازہ ترین