آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
 کراچی(اسٹاف رپورٹر)  ملائیشیا کے شہر کوانٹن  میں کھیلی جانے والی چوتھی ایشین ٹرافی ہاکی چیمپئن شپ میں قومی ہاکی ٹیم نے اپنے اعزا ز کے دفاع کی مہم کا آ غاز ناکامی سے کیا، میزبان ملائیشیا کے ہاتھوں4-2 سےشکست دی۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول علیم بلال نے پنالٹی کارنر پر کئے، پہلے ہاف میں مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر تھا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق میچ میں ہونے والی بارش سے پاکستانی کھلاڑیوں کا ردھم متاثر ہوا،جس کا میزبان کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، پاکستانی ٹیم نے گول کے کئی چانسز بھی ضائع کئے، ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں جمعہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم جنوبی کوریا جبکہ میزبان ملائیشیا کی ٹیم چین کے مدمقابل ہوگی۔ ایونٹ کا فائنل 30اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ 

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں