• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایم پیز پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنا سفارتی کامیابی ہے، کمیونٹی رہنما

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) برطانوی ارکان پارلیمنٹس پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے اعلان کا برطانیہ بھر میں زبردست خیرمقدم کیا گیا ۔ اس حوالے سے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ برطانیہ ایک طویل جمہوری تاریخ رکھتا ہے اور لارڈ مائونٹ بیٹن کے فیصلے کے بعد برطانیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی تھی، اب ایم پی رحمٰن چشتی کی تجویز پر ممبران آف پارلیمنٹ نے اتفاق کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر میں بھیجنے کا جو اعلان کیا ہے۔ یہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے زبردست سفارتی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک حق خودارادیت جموں و کشمیر کے راجہ نجابت حسین، امجد حسین مغل، جموں وکشمیر اقبالستان موومنٹ کے کنونیر راجہ امجد خان، علماء مشائخ کے کنونیر علامہ سیدظفراللہ شاہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، چوہدری شاہ نواز، چوہدری امین، حاجی شریف مغل، چوہدری واجد برکی، عبدالرئوف مغل، چوہدری سعید اور راجہ شوکت اور دیگر نے کہا کہ یہ ایک مثبت اقدام اور بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا مطالبہ یہی تھامقبوضہ کشمیر میں امدادی سرگرمیوں کی رسائی اور مبصرین کی رسائی یقینی بنائ جائے تاکہ دنیا بھارت کے ظلم و ستم سے آگاہ ہوسکے۔ اب برطانوی ممبران آف پارلیمنٹ کی جانب سے مشن پر جانا حقائق کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، نیٹو اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی چاہیئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاکر حقائق حاصل کرکے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ اب یہ معاملہ رکنے والا نہیں ہے ایک نہ ایک دن حقائق سامنے آئیں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ سے منظورشدہ حق خودارادیت ضرور حاصل کرکے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
تازہ ترین