• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر حل کرانے میں مدد کرے، عبدالقیوم

لندن (جنگ نیوز) جموں و کشمیر کے لئے وزیراعظم پاکستان کے خصوصی مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ کشمیر میں صورتحال کو جوں کا توں رکھنا آپشن نہیں کیونکہ اس سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں متاثر ہوں گی۔ اور علاقائی و عالمی امن متاثر ہوگا۔ انہوں نے کامنز کی امور خارجہ کی سلیکٹ کمیٹی کو بتایا کہ پائیدار امن و سلامتی کے لئے انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے پر بلا امتیاز عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ اگر کابل میں امن عزیز ہے تو سری نگر میں بھی ہونا چاہئے۔ برطانوی حکومت عالمی امن کے مفاد میں مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مدد کرے کیونکہ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان مسئلہ ہے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے علاقائی ترقی رکی ہوئی ہے۔ برطانوی اور ارکان پارلیمنٹ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار کریں۔ میٹنگ کی صدارت کرنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ انہوں نے کمیٹی سے ذاتی درخواست کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرے اور کمیٹی کے ارکان برطانوی حکومت سے مسئلہ کے حل کیلئے مصالحتی کردار کے لئے کہیں گے۔
تازہ ترین