• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینبری میں پولیوکے خاتمے کیلئے امدادی سٹال لگائے جائیں گے

بینبری (مریم فیصل) پولیو ڈے سے پہلے اس بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بینبری کی مارکیٹ میں سٹال لگائے جائیں گے ۔ حالانکہ برطانیہ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو وائرس کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن ان ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے اس کے خاتمے اور آگاہی کے لئے برطانیہ کے کچھ گروپس اس حوالے سے کام کر رہے ہیں ۔ کیونکہ ان کے مطابق برطانیہ میں پاکستا نی کشمیری کمیونٹی خاصی تعداد میں آباد ہے اور وہ ہمارے پروگرامز کے ذریعے پاکستان میں بسنے والے اپنے رشتے داروں کو اس بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں ۔ آنے والے ہفتے کو بھی بینبر ی روٹری کلب ایک اسٹال ٹاون مارکیٹ میں لگائے گا جس میںپرپل رنگ کاایک مخصوص پھول لوگوں کو معمولی سے عطیے کے عوض دیا جائے گا اور اس سے جمع ہونے والی امداد سے ایسے پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا جس سے اس بیماری کی آگاہی اور اس کے وائرس کے خاتمے کے لئے کام کیا جاسکے ۔ اسی سلسلے میں بینبری کے اسکول اور کمیونٹی گروپس کو اسی پرپل پھول کے کارن دئیے جاینگے تاکہ وہ انھیں یادگار کے طور پر زمین میں بوئے ۔ پولیو کی روک تھام کے لئے کام کرنے والے گروپس کا ماننا ہے کہ پولیو وائرس کو برطانیہ کی سر زمین سے ختم کردیا گیاہے ۔ لیکن چونکہ کچھ ممالک میں یہ ابھی بھی موجود ہے جس سے اس کی منتقلی کا خطرہ بدستور موجود ہے اور بہت سا کام ابھی بھی باقی ہے دنیا کو پولیو کے خطرناک وائرس سے بچانے کے لئے۔
تازہ ترین