• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناجائز قبضہ برقراررکھنےکیلئےمظالم کر رہا ہے ،سٹاپ دی وار

برمنگھم (پ ر) چیلکوٹ رپورٹ نے واضح کردیا ہے کہ ٹونی بلیئر اور جارج بش نے عراق پر جو فوجی کارروائی کی تھی وہ غیر قانونی تھی کیونکہ عراق کے پاس کوئی مہلک ہتھیار نہیں تھا، اب ہونا تو یہ چاہیے کہ سابقہ برطانوی وزیراعظم کو عدالت کی کچہری میں کھڑا کرکے مقدمہ چلنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سٹاپ دی وار کے مرکزی رہنما کرلیں۔ تانیم نے برمنگھم میں منعقدہ جلسہ عام میں کیا، جس کا اہتمام سٹاپ دی وار برمنگھم نے کیا تھا۔ اس جلسہ کی صدارت نعیم مالک نے کی تھی۔ کریس تانیم نے کہا کہ سٹاپ دی وار اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، کیونکہ برطانیہ آج بھی مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق پر حملے کے بعد شام، لیبیا اور مصر کے حالات خراب کرنے کی ذمہ داری بھی امریکہ اور برطانیہ پر جاتی ہے۔ آخر برطانیہ دوسرے ممالک کے معاملات میں اپنے آپ کو کیوں ملوث کرتا ہے اور اس سے برطانیہ کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔ فوجی فیملیز ایگینسٹ دی وار کے نمائندے پیٹر برائلی جن کا بیٹا عراق کی جنگ میں مارا گیا تھا نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم چیلکوٹ رپورٹ کی روشنی میں مختلف وکلا سے مشاورت کررہے ہیں کہ کس طرح سابقہ وزیراعظم ٹونی بلیئر کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر مقدمہ چلا جائے۔ کشمیر انفارمیشن سینٹر کے سربراہ خواجہ محمد سلیمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے۔ وہ کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ رکھنے کے لیے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے کشمیریوں پر آزما رہا ہے۔ جس کے خطرناک نتائج پیدا ہوسکتے ہیں۔ یمنی کمیونٹی کے نمائندے محمدعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی بادشاہوں نے ایک ایسی جنگ یمن پر مسلط کر رکھی ہے جس کا کوئی جواز نہیں، یمن پہلے ہی ایک غریب ملک ہے اور بمباری سے اس کے شہر تباہ و برباد کردیے گئے ہیں۔ فلسطین سالڈیرٹی کمپین کے نعیم مالک نے کہا کہ اسرائیل جو کچھ غزہ میں کررہا ہے وہ انسانیت پر مظالم کی انتہا ہے۔ برمنگھم سٹاپ دی وار کے سیرکٹری سٹیورٹ رچرڈ سن نے کہا کہ دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اس سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتے۔ سٹاپ دی وار کمپین عالمی سطح پر امن پیدا کرنے کے لیے تگ ودو کررہی ہے۔
تازہ ترین