• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندانی کتے کے حملے میں بچے کی ہلاکت کو مجرمانہ فعل قرار دیئے جانے کا امکان نہیں

لندن(جنگ نیوز) فیملی ڈوگ کے حملے میں بچے کی ہلاکت کو کرمنل انوسٹی گیشن کی حیثیت دینے کا امکان نہیں۔ یہ بات پولیس نے کہی۔4ماہ کا آرچی ڈربی جمعرات کی سہ پہر اسیکس کے علاقے کولچسٹر میں کتے کے حملے میں ہلاک ہوا تھا جبکہ اس کا بھائی 22 ماہ کا ڈینیل جے ڈربی شدید زخمی ہوگیا تھا جو ہسپتال میں ہے۔ کتے کی مالکہ جو بچوں کی خالہ ہے دوسرے میڈیا آئوٹ لیٹس کی جانب سے 31سالہ پی سی کلئر فرڈیننڈ قرار دی گئی ہے۔اسکیس پولیس نے اس بات کی تصدیق سے انکار کیاکہ وہ وہی پی سی ہے جس نے پہلے میڈیا میں سی آئی ڈی کی جانب سے میڈیا میں بات کی تھی بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے اسکیس پولس اینڈ کرائم کمشنر ردجر ہرسٹ نے تصدیق کی ہے کہ کتے کی مالکہ فورس کیلئے کام کرتی ہے تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ کس عہدے پر کس فورس کیلئے کام کرتی ہے۔
تازہ ترین