• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازوں کی طرف سے ہتھیائی گئی جائیداد واپس دلائی جائے،افسر شاہ

کوونٹری (نمائندہ جنگ) برمنگھم میں مقیم کاروباری شخصیت افسر شاہ نے حکومت پاکستان اور اوورسیز کمیشن سے اپیل کی کہ وہ محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے پاکستان کاروبار کا خواہش مند تھا۔ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور مزید کاروبار کرنے کی غرض سے اپنے علاقے اٹک گیا کہ بدقسمتی سے لوٹ لیا گیا۔ نوسربازوں نے اس انداز میں ان کے ساتھ ہیرا پھیری کی کہ ان کی اپنی عقل جواب دے گئی۔ ان لوٹنے والوں اور چکر دینے والوں میں ان کے اپنے بھی شامل تھے جنہوں نے میری جائیداد پر نظریں جما رکھی تھیں۔ میری پاکستان آمد کے فوراً بعد مجھے اس انداز میں گھیرا اور میری جائیداد ہتھیائی کہ سننے اور دیکھنے والا بھی حیران رہ جاتا ہے۔ مجھے ایک ایسا پلازہ جو راولپنڈی میں واقع ہے میرے نام کیا جو پہلے سے ہی فروخت ہو چکا تھا لیکن دراصل وہ پلازہ خاندانی وراثت میں بھی تقسیم ہو چکا تھا۔ نوسرباز اداروں کے اندر گھسے ہوئے تھے اور ہر شخص انہیں جھک کر سلام کرتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میرا اعتماد بڑھتا چلا گیا اور ساتھ ساتھ وہ مجھےلاکھوں روپے کے ساتھ ساتھ میری زمین ہڑپ کر گئے۔ افسر شاہ نے کہا اوورسیز کمیشن ایک ایسا ادارہ ہے جو اوورسیز کی مدد کرتا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف براہ راست اس کی رپورٹ لیتے ہیں جس پر مجھے اعتماد ہے۔ میری ان سے اپیل ہے کہ وہ میرا حق مجھے واپس دلوائیں اور نوسربازوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں جو سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اوورسیز کمیشن راولپنڈی انتظامیہ کو ان کا کیس جلد سے جلد بھیجیں تاکہ ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
تازہ ترین