• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، عبدالرزاق چوہدری

برمنگھم (پ ر) پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالب علم عبدالرزاق چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی سے یوں لگ رہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی بجائے کشیدگی بڑھانے کے درپے ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں سفاکانہ مظالم اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کا ذمہ دار بھارت ہے عبدالرزاق چوہدری نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جھوٹے الزامات جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم سے کشمیر ایشو کو کھٹائی میں ڈالنے کے درپے ہے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی پامالی میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین