• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں حکومتی اصلاحات کے خلاف مزدوریونینز کا پھر مظاہرہ

ایتھنز (جنگ نیوز) یونان میں لیبر یونینز ٹیکسوں میں اضافے، تنخواہوں میں کمی اور مزدور مخالف حکومتی اقدامات پر سراپا احتجاج ہیں ۔ ایتھنز میں مزدور یونینز نےایک بار پھر لیبر اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا۔ حکومت مخالف مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین حکومت کی جانب سے متعارف کیے جانے والے حالیہ اصلاحات کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
تازہ ترین