• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کشمیر میں گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران تقریباً 120 کشمیریوں کو شہید جبکہ 12ہزار سے زائد افراد کو زخمی کیا جا چکا ہے۔ بھارتی افواج نے ظلم کی ایک نئی داستان رقم کرتے ہوئے جدید دنیا کی تاریخ کے لمبے ترین کرفیو کا بھی ریکارڈ قائم کردیا ہے مگر سلام ہے کشمیر کے اُن غیور لوگوں پر کہ وہ اپنا خون پیش کرکے، جوانیاں لٹاکر، بھوک و افلاس کی صعوبتیں جھیل کر بھی ڈٹے ہوئے ہیں اور نہ جھکے ہیں، نہ ہی بکے ہیں۔ جب کشمیری اس قدر سخت حالات کے باوجود اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے تو پاکستان کو بھی کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے اپنے اصولی موقف میں لچک نہیں دکھانی چاہئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر اپنی پالیسی کا اعادہ کرے اور اس میں کسی قسم کی کمزوری یا سقم کو باقی نہ رہنے دے۔اپنے اصولی موقف کے تناظر میں ہی مقدمۂ کشمیر کو آگے بڑھاکر اس کا پُرامن حل نکالا جاسکتا ہے۔
(علی حسن)
bazmeahleqalam@gmail.com

.
تازہ ترین