• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کے عوام کو تعلیم، صحت ، اور دیگر سہولتیں فراہم کرینگے،وزیر اعلیٰ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر میں 113تعلیمی اداروں بشمول اسکولز، کالجز کوکار آمد بنانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اس کے علاوہ ملیر کے عوام کیلئے تعلیم، صحت ، سڑکیں اور دیگر شعبوں میں سہولتیں  فراہم کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سندھ سیکریٹریٹ میں ملیر ڈیولپمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈسروسز امداد پتافی، صوبائی وزیر برائے بلدیات جام خان شورو، صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر سکندرمیندھرو، پارٹی رہنما حکیم بلوچ، چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) محمد وسیم اور تمام محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی، حکیم بلوچ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ گورنمنٹ بی بی آصفہ ڈگری کالج کی عمارت مکمل ہوگئی ہے لیکن ایس این ای نہیں ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو کل تک کا وقت دیتا ہوں کہ اس کی ایس این ای بنائیں اور مجھے جلد رپورٹ پیش کریں،انہوں نے کہا کہ ملیر کے 113اسکولوں کی عمارتیں نا مکمل ہیں، انہیں رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کریں،وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن اسکولوں کی عمارتیں مکمل ہیں اْن کی ایس این ای جاری کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ لنک روڑ کے پْل کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور یہ پْل نومبر 10 کو مکمل ہوجائے گا،وزیر اعلیٰ سندھ نے میمن گوٹھ کالج کو ضروری ٹیچنگ اسٹاف دینے کی بھی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملازمتوں پر سے پابندیا ں ہٹائیں ہیں اب جتنی بھی خالی اسامیاں ہیں ان پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
تازہ ترین