• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام جانتے ہیں کراچی کی حقیقی معنوں میں خدمت کس نے کی،جماعت اسلامی

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے گورنر سندھ کی جانب سے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی دیانتداری اوراہلیت کی تعریف کرنے اور ان کے دور میں کراچی کے اندر مثالی تعمیر و ترقی ہو نے کے اعتراف پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کراچی کی حقیقی معنوں میں خدمت کس نے کی ہے ،کس نے کراچی کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا اور وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کو تباہ و برباد کیا اور روشنوں کے شہر کو اندھیروں اور آگ و خون میں دھکیل دیا ۔ترجمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے کہا کہ کراچی کی تعمیرو ترقی کا سہرا بلا شبہ نعمت اللہ خان کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے شہر کے بڑے اور دیرینہ مسائل حل کیے اور وہ دن رات کراچی کی خدمت میں مصروف رہے ۔ان کے حصے میں نہ صرف کراچی کے پہلے ناظم ہونے کا بلکہ انتہائی ایماندار اور اہل ناظم ہونے کا اعزاز بھی آیا۔
تازہ ترین