• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی و بجلی کی بندش کے خلاف لیاری کے مکینوں کا احتجاج، ٹریفک جام

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) لیاری میں علاقہ مکینوں کی جانب سے پانی و بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری مولا مدد اسٹاپ کے قریب جمعرات کو علاقہ مکینوں نے پانی و بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کیا،مشتعل افراد نے سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیئے بند کر دیا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔احتجاج کی اطلا ع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا۔
تازہ ترین