• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی فٹ پاتھوں اور تجارتی مراکز کے باہر تجاوزات کی بھرمار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے مسلسل دعووں کے باوجود شہر بھر کی فٹ پاتھ اور اہم تجارتی مراکز کے باہر ہنوز تجاوزات کی بھرمار ہے کے ایم سی کی جانب سے ہر دوسرے روز اعلامیہ جاری کیا جارہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کی خاتمہ مہم جاری ہے تاہم شہر میں صورتحال اس کے برعکس ہےشہر کی اہم مارکیٹوں بالخصوص صدر ایمپریس مارکیٹ، رنچھوڑلین، شو مارکیٹ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ،لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ، کریم آباد ،واٹر پمپ فیڈرلبی ایریا،گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ ،سمن آباد،گلبرگ ، لانڈھی بابر مارکیٹ لیاقت مارکیٹ ملیرسمیت شہر بھر میں فٹ پاتھوں اور مارکیٹوں کے باہر بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم ہیں اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ خود محکمہ کے بعض اہلکار تجاوزات قائم کرنے والوں کی کھلم کھلا سر پرستی کرتے ہیں۔
تازہ ترین