• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’استاد طلبہ کے لئے درخت کی طرح ہوتا ہے۔‘‘
پرنسپل صاحب نے کہا۔
میں نے یوں سر ہلایا جیسے بات سمجھ گیا۔
وہ سمجھ گئے کہ میں نہیں سمجھا۔
بطور ٹیچر میری ملازمت کا پہلا دن تھا۔
پرنسپل صاحب مجھے باغ میں لے گئے۔
وہاں درختوں پر رنگ برنگے پرندے بیٹھے تھے۔
پرنسپل صاحب نے ایک درخت کی طرف اشارہ کیا۔
اس پر کوئی پرندہ نہیں تھا۔
’’جانتے ہو، پرندے اس درخت پر کیوں نہیں بیٹھتے؟‘‘
انھوں نے پوچھا۔
میں نہیں جانتا تھا۔
پرنسپل صاحب نے کہا،
’’پرندے میٹھے پھل والے درخت کو پسند کرتے ہیں۔
یہ درخت کڑوا ہے۔‘‘
تازہ ترین