• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پہلی بار پولیس کانسٹیبلزکی میرٹ پر بھرتیاں

کراچی (امداد سومرو) سندھ میں پہلی بار پولیس کانسٹیبلز کی میرٹ پر بھرتی ہوئی ہے، جس کے لیے ٹیسٹنگ سروسز نے امتحان لیا اور فوج کے زیر انتظام جسمانی ٹیسٹ کرائے گئے ۔ اس سے پہلے ہمیشہ یہ ہوتا تھا کہ حکمراں جماعت اور اس کی اتحادی جماعتیں یہ بھرتیاں کیا کرتی تھیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات جرائم پیشہ، زائد عمر اور جسمانی طور پر ان فٹ لوگ بھی پولیس میں بھرتی ہوگئے۔ آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بھرتیوں کے لیے ان پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں تھا، مگر ذرائع نے بتایا کہ سندھ کی حکمراں جماعت کے رہنما پہلی کی طرح اس بار بھی یہ بھرتیاں کرنا چاہتے تھے، لیکن سندھ پولیس کی نئی اعلیٰ قیادت نے ایسا نہ ہونے دیا۔ جون 2016 میں نئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تقرری کے بعد سندھ پولیس منجمنٹ بورڈ بنایا گیا، جس کے چیرمین آئی جی سندھ اور ارکان میں تمام ایڈیشنل آئی جیز کو شامل کیا گیا۔
تازہ ترین