• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے‘مشعال ملک

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو خط میں لکھا ہے کہ روس مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کرے۔حریت رہنما اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے گزشتہ 103 روز سے کرفیو کی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور نہتے عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
تازہ ترین