• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داڑھی کی اجازت نہیں تو بھارتی فضائیہ کی نوکری چھوڑ دیں ، دارالعلوم دیو بند کا فتویٰ

لاہور(خالد محمود خالد) بھارت کے معروف اسلامی ادارے دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ دیا ہے کہ اگر بھارتی فضائیہ کسی مسلمان ملازم کو نوکری کے دوران داڑھی بڑھانے کی اجازت نہیں دیتی تو اس ملازم کو فوراً نوکری چھوڑ دینی چاہئے۔چیئرمین آن لائن فتویٰ مفتی ارشد فاروقی نے اپنے فتویٰ میں کہا ہے کہ اگر کوئی ملازم مالی طور پر اتنا مضبوط ہے کہ اسے اپنے خاندان کو پالنے میں کوئی دشواری نہیں اور اسے دفتر میں داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو اسے نوکری جاری نہیں رکھنی چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر نریندر مودی یا ڈاکٹر من موہن سنگھ وزیراعظم ہونے کے باوجود داڑھی رکھ سکتے ہیں تو بھارتی فضائیہ کا ملازم داڑھی کیوں نہیں رکھ سکتا۔دارالعلوم دیو بند نے یہ فتویٰ فضائیہ کے ایک ملازم کی طرف سے ملنے والی درخواست کے جواب میں دیا گیا جس میں کہا گیا کہ دس سال قبل جب اس نے نوکری حاصل کی تو وہ کلین شیو تھا لیکن اب وہ داڑھی رکھنا چاہتا ہے لیکن فضائیہ کے حکام اسے داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں دے رہے اور اسے نوکری سے نکالنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
تازہ ترین