• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پندرھویں وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کی وزراءکانفرنس(کیرک)اگلے ہفتے ہوگی

اسلام آباد(مہتاب حیدر)پندرھویںوسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون کی وزارء کانفرنس(کیرک)کا انعقاد اگلے ہفتےاسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں شرکت کے لیے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسچائن لگارڈے، صدر ایشیائی ترقیاتی بینک تاکےہیکوناکائو سمیت مختلف ممالک کےاعلیٰ عہدیدار پاکستان آئیں گے۔پاکستان کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کیرک کے چیئرمین کی حیثیت سےتمام رکن ممالک کے ارکان اور عالمی مالیاتی اداروں کے سربراہوں کو دعوت نامے بھیجے ہیں، جس میں آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی شامل ہیں۔جس کا مقصد وسط ایشیاء اور جنوبی ایشیاء سے رابطے بحال رکھنا ہیں۔گزشتہ روز وزیر خزانہ نےکانفرنس کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزارت خزانہ اور اقتصاد ی امورڈویژن کے عہدیداروں نے کیرک کانفرنس کے انتظامات کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا۔
تازہ ترین