• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:قانون سازی میں کانگریس کو صدر پر فیصلہ کن برتری حاصل

لاہور ( رپورٹ :نوید طارق ) امریکا میں قانون سازی میں کانگریس کو صدر پر فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،کانگریس کے منظورکردہ بل پر دس دن میں صدارتی فیصلہ ضروری ہے ،اختلاف کی صورت میں ایک مرتبہ ویٹو کا اختیار ہے۔ جمہوری نظام میں جہاں ایک جانب حکومتی سر براہ کو فیصلہ کن اختیارات حاصل ہوتے ہیں ،وہیں اس کی پاورزپرمنتخب ایوانوں کے ذریعے کڑی نظر رکھنے کا طریقہ کار بھی طے کیا جاتا ہے ۔ امریکی جمہوری نظام بھی صدر اورکانگریس( ’’ایوان نمائندگان ‘‘ و ’’ سینٹ ‘‘) کے درمیان اختیارات کے ایسے ضابطے وضع کرتا ہے جس سے امریکی صدر ڈکٹیٹر بن سکے اور نہ کانگریس کلی اختیارات کی مالک تاہم کانگریس کو کم از کم قانون سازی کے حوالے سے صدر پر فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ صدر اور کانگریس کو مختلف حوالوں سے اختیارات دیے گئے ہیں ۔ امریکی صدر ایگزیکٹو آرڈرز ( قوانین ، قواعد و ضوابط اور احکامات ) جاری کر سکتا ہے ۔ ایگزیکٹو آرڈرز کے حوالے سے کانگریس کی منظوری ضروری نہیں تاہم عدلیہ کو ان کے جائزے اور تشریح کا حق حاصل ہے ۔ 1921ء کے بجٹ اینڈ اکائونٹنگ ایکٹ کے مطابق امریکی صدر ملکی بجٹ بنانے کا ذمہ دار ہے جس کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہے ۔بجٹ کی تیاری میں ’’ آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ ‘‘ صدر معاونت کرتا ہے ، اس کے علاوہ بجٹ قانون سازی کے حوالے سے نگرانی کے لیے ’’ کانگریشنل بجٹ آفس ‘‘ تخلیق کیا۔
تازہ ترین