• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دنیا ہم سے سیکھنا چاہتی ہے، جنرل راحیل

راولپنڈی(نمائندہ جنگ )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ ہم ملکرامن کو مستحکم کرسکتے ہیں،قبائلی نوجوانوں کا معیارزندگی بہترسے بہتربنایا جائیگا، دنیانے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو تسلیم کیا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دنیا ہم سے سیکھنا چاہتی ہے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق  پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا،جہاں پرآرمی چیف نے کیڈٹ کالج اسپین کئی کا افتتاح کیااورکالج کے مختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ کیڈٹ کالج میں مقامی طلباء بھی تعلیم حاصل کرینگے۔ہم ملکرامن کومستحکم کرسکتے ہیں،قبائلی نوجوانوں کا معیار زندگی بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی، آرمی چیف نے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں میںاضافہ ضروری ہے۔علاقے میں ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ کالج کی تعمیر و دیگر منصوبوں کےلئے یو اے ای کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کےخلاف جنگ میں دنیا ہمارے تجربات سے استفادہ حاصل کر نے کی خواہاں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ 
تازہ ترین