• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیس،نیب کو مطلوب ملزمان کی عبوری ضمانت قبل از وقت گرفتار ی منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے اربوں روپے کرپشن میں نیب کو مطلوب ملزمان کی فی کس 10،10لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت قبل از وقت گرفتار ی 8نومبر کیلئے منظور کرلی ہے۔ فاضل عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ مذکور ہ درخواست گزاران کو نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے نہ ہی پاسپورٹ کی نقول فراہم کی جائے تاکہ وہ ملک نہ چھوڑ سکیں۔ بدھ کو جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے 5ارب 76کروڑ 65لاکھ کی کرپشن میں نامزد انعام ،ریاض ، حنیف اور عاصم  کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں کی سماعت کی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر نیب اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔
تازہ ترین