• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس گوشوارے 31اکتوبر تک لازمی جمع کرائیں، چیئرمین نثار محمد

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر نثار محمد نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے اس میں توسیع نہیں کی جائے گی لہذا تمام ٹیکس گزاروں کو ان کے اپنے مفاد میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اپنے گوشوارے 31 اکتوبر 2016 تک جمع کرا دیں تاکہ ان کا نام اے ٹی ایل (ACTIVE TAX PAYERS LIST) میں شامل رہے اور ان کو دو گنا ودہولڈنگ ٹیکس نہ دینا پڑے۔ وہ اپنے چیمبر میں جنگ کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ نثار محمد نے بتایا کہ اے ڈی آر سی کے نظام کو دوبارہ پاکستان میں فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگ طویل مقدمے بازی سے بچ سکیں اس کیلئے تمام بڑے بڑے شہروں میں ٹیکس کے متنازعہ کیسوں کے تناسب سے (ADRC) کمیٹیوں کی 31 اکتوبر 2016 تک تشکیل نو ہوگی تاکہ ٹیکس مقدمات کا جلد سے جلد تصفیہ ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ڈی آر کمیٹیوں کی سفارشات پر ایف بی آر تین ماہ کے اندر اندر فیصلہ نہیں کر پائے گا تو یہ سفارشات حتمی تصور ہوں گی۔ دریں اثناء ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی رحمت اللہ خان وزیر نے بتایا کہ بارہ اے ڈی آر سی (ALTERNATE DISPUTE RESOLUTION COMMITTEES) کی تشکیل نو کی جائے گی، بڑے شہروں میں زیرالتوا ٹیکس مقدمات کے تناسب سے ایک کی بجائے دو کمیٹیاں بھی ہوں گی۔
تازہ ترین