• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سندھ کی صدارت نثارکھوڑو کے سپرد، گورنر سندھ کے رہنے یاجا نیکا فیصلہ وفاق کریگا،مولابخش چانڈیو

کراچی (اسٹاف رپورٹر،این این آئی)  چیئرمین بلاول بھٹو  نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں اور پارٹی کی ازسرنوتنظیم سازی کے حوالے سے قائم کردہ سندھ کو آرڈینیشن کمیٹی سے طویل مشاورت کے بعد سندھ کی صدارت نثار کھوڑو کوسپردکردی۔ مولا بخش چانڈیو نے یہ اعلان پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں بلائی جانے والی ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر سندھ کے مشیر برائے محنت سینیٹر سعید غنی، وزیر زراعت سہیل انور سیال اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔نہوں نے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ اور پی پی پی کے سابق صدر سندھ سید قائم علی شاہ کو ان کی خدمات اور انٹرا پارٹی الیکشن اور دیگر معاملات میں بھرپور رہنمائی فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔  اس موقع پر اپنے خطاب میں نومنتخب صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی نے ان کے کاندھوں پر جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے وہ اسے پورا کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ گورنر سندھ کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وفاق نے کرنا ہے ۔ڈاکٹر عشرت العباد خان بہت اچھے شخص ہیں ان کو چاہیے کہ انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں اس کی تحقیقات بھی کرائیں ،عمران خان کا دھرنا اگر عوام اور سیاسی طاقتوں کے ساتھ ہوتا تو نتیجہ خیز ثابت ہوتا ۔امپائر کی انگلی پر دھرنا جمہوریت کے خلاف سازش ہوگی ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ رہاہوں۔کوئی عہدہ ملے یا نہیں، میں  پوری زندگی بھٹو خاندان کا وفادار رہوں گا۔
تازہ ترین