• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ سے بلوچستان سمیت ریجن پرمثبت اثرات پڑیں گے، پاکستان نیوی مضبوط فورس ہے

حب ( نامہ نگار)پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈ نگ کمیٹی برائے دفاع نے گوادر پورٹ اور اس سے متعلقہ علاقوں کا نیوی کے بحری جہاز ذولفقارسے دو رہ کیا۔ ٓا ن کے ہمر اہ ایم این اے شیخ روحیل اصغر، سا بق اسپیکر فہمیدہ مرزا، ایم این اے لیفٹنیٹ کرنل (ر) غلام رسول ساہی، ایم این اے سعید خان ، ایم این اے شیخ فیاض خان تھے۔ جب وہ گوادر پورٹ پر پہنچنے پر انہیں نیوی کے کموڈور محمد وارث اور دیگر نیوی کے افسران نے ان کا استقبال کیا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ا نھو ں نے کہا کہ پاکستان نیوی ایک مضبوط فورس ہے جو ہ ملک کی بہترین خدمت کر ر ہی ہے اور اس کے علاوہ وہ تعلیم کے میدان میں بھی کافی کام کرچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اورماڑہ نیول بیس پر نیوی کے اسکول نے بڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے علاوہ گوادر، جیوانی میں بھی اسکول کا قیام ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بلوچستان کے عوام کو تعلیم دے کر ایک بہترین کام سر انجام دے رہے ہیں۔ او یقیناًبلوچستان کے عوام کی یہ ایک بڑی خدمت ہے۔ انہوں نے سی پیک کے حوالے سے کہا کہ سی پیک ایک صوبے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کو فائدہ دے سکتا ہے۔ گوادر پر تمام دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ گوادرپورٹ سے بلوچستان اور اس ریجن میں بہت ہی مثبت اثرات پڑیں گے اور اس سے پاکستان کی معیشیت پر بہت ہی مثبت اثرات نظر آئیں گے۔ بلوچستان ون بلٹ ون روٹ کی ابتدا گوادر سے ہی ہوگا۔ اگر سی پیک میں بلوچستان کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو مشاہدہ کیا ہے ہم اس پر قومی اسمبلی کے فلور پر مزید بحث کریں گے۔ سی پیک پر کوئی خدشات نہیں ہیں، اس پر مزید قومی اسمبلی میں گفتگو کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ آخر میں صحافیوں سے اپنے گفتگو میں وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ گوادر کے مسائل کا ہمیں اچھی طرح ادراک ہے کہ یہاں پر پانی کی کمی ہے۔
تازہ ترین