• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب : سماجی کاموں پر وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کو خراج تحسین

حب ( نامہ نگار) یوسی کنراج کے کونسلر وڈیرہ سکندر جاموٹ نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں دکھی انسانیت کی خدمات کرنے پر وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وڈیرہ محمد حسن جاموٹ بلارنگ ونسل غریب عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کی جانب سے لسبیلہ میں حسن جاموٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن ،اوتھل میں لائف ٹرسٹ کا قیام اور متعدد علاقوں میں سولر سسٹم بور ،ایدھی سینٹر اوتھل کیلئے کمروں کی فراہمی ایک خوش آئنداقدام ہے جو بغیر کسی لالچ کے غریب  بے سہارا عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
تازہ ترین