اسلام آباد(جاویدرشید) جے کےا یل ایف (آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نےآگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز(OIC) کی جانب سے ریاست جموں کشمیر کی تحریک آزادی کے لئے ان کے سپورٹ اورمشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا۔بیرسٹر ترمبو نے انقرہ اعلامیہ کو حوصلہ افزا اور ہمت افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ حق خود ارادیت کے لئے OICکا مطالبہ حق پر مبنی ہے۔